الیکشن کمیشن کا آئندہ برس بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے آئندہ سال 2 صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا ،2019 میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے نئی قانون سازی کیلئے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو ہدایات جاری کر دیں ٗبلوچستان میں مئی 2019 اور خیبرپختونخوا میں اکتوبر 2019 میں بلدیاتی انتخابات ہونگے، مردم شماری کے باعث دونوں صوبوں میں نئی حلقہ بندیاں ہوں گی۔
الیکشن کمیشن/بلدیاتی انتخابات