احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے والے9ملزموں کی ضمانت منظور

احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے والے9ملزموں کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) انسداد دہشت گردی عدالت نے احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق کیس میں 9ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پچاس پچاس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت میں احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق کیس کی سماعت جج کوثر عباس زیدی نے کی۔ نو ملزمان کی ضمانت منظور کرلی عدالت نے ملزمان کو پچاس پچاس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج تھا۔ عدالت نے ایک ملزم کی عدم پیشی کی وجہ سے کارروائی پیر تک ملتوی کردی۔
ضمانت منظور

مزید :

صفحہ آخر -