العزیزیہ ریفرنس کی سماعت میں مکھی رکاوٹ بن گئی

العزیزیہ ریفرنس کی سماعت میں مکھی رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت میں مکھی ایک بار پھر رکاوٹ بن گئی ، عدالت نے کارروائی میں کچھ دیر کیلئے وقفہ کردیا۔ جمعرات کو سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے دوران خواجہ حارث کے معاون وکیل مکھی کے بار بار آنے سے پریشان ہو گئے،معاون وکیل نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کل آپ کومکھی تنگ کررہی تھی،آج مجھے کررہی ہے،مکھی مارنے کیلئے کمرہ عدالت میں سپرے کرایاجائے،جج احتساب عدالت نے مکھی مار سپرے کیلئے سماعت میں کچھ دیر کیلئے وقفہ کردیا۔

مکھی رکاوٹ

مزید : صفحہ آخر