پاکستان اورنیو زی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ آج شروع ہو گا

پاکستان اورنیو زی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ آج شروع ہو گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج)جمعہ سے ابوظہبی میں شروع ہو گا،پاکستان کی جانب سے نوجوان باؤلر شاہین شاہ آفریدی جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سپنر اعجاز پٹیل کو ٹیسٹ کیپ دئیے جانے کا امکان ہے،کیویز کوچ پہلے ٹیسٹ مٰن کپتان کین ولیم سن کی شرکت کیلئے پر امید ہیں۔دونوں ٹیموں میں ابتک کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں گرین شرٹس کوبرتری حاصل ہے،پاکستان نے 55مٰں سے24ٹیسٹ میچز جیتے جبکہ10میچوں میں کیویز نے فتح حاصل کی اور21میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے بعد ٹیسٹ سیریز (آج)جمعہ سے شروع ہو گی۔پاکستان نے نے ٹی ٹونٹی سیریز میں کیویز کو 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز برابر رہی تھی۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی بھرپور مقابلے کیلئے تیار ہے، اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ کھلاڑیوں نے شیخ زید اسٹیڈیم پر بھرپور پریکٹس کی، کیویز سے تین ٹیسٹ کی سیریز کا آغاز جمعے سے ہورہا ہے۔دوسری جانب مہمان ٹیم بدستورکپتان کین ولیمسن کی فٹنس کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہے، وہ گروئن انجری کے باعث بارش کی نذر ہونے والا تیسرا ون ڈے نہیں کھیل پائے تھے۔البتہ کوچ گیری اسٹیڈ بدستور پرامید ہیں کہ ولیمسن جمعے سے شروع ہونے والے میچ تک فٹ ہوجائیں گے۔انھوں نے کہاکہ پہلے ولیمسن کو گروئن میں معمولی تکلیف تھی مگر پھر اس میں شدت آگئی، اب بہتری آرہی ہے، ہمیں امید ہے کہ وہ پہلے ٹیسٹ تک فٹ ہوسکتے ہیں۔ اسٹیڈ نے واضح کیا کہ اگر ولیمسن یہ میچ نہ کھیل پائے تو قیادت کیلیے ٹام لیتھم اور ٹم ساؤتھی امیدوار ہوں گے۔ ان میں سے لیتھم کا امکان زیادہ ہے کیونکہ تیسرے ون ڈے میں بھی کیویز کی قیادت انھوں نے ہی سنبھالی تھی۔اسکواڈ میں اس وقت واحد اضافی بیٹسمین بیک اپ وکٹ کیپر ٹام بلنڈیل کی صورت میں موجود ہیں ،انھیں ہی میدان میں اتارا جا سکتا ہے جبکہ ہینری نکولس کو تیسری پوزیشن پر ترقی ملے گی۔اسی طرح اسٹیڈ نے اس بات کی بھی تصدیق کردی کہ 30برس کے اعجاز پٹیل ٹیسٹ کیپ حاصل کرسکتے ہیں،دوسرے اسپنر کیلیے ایش سوڈھی اور حال ہی اسکواڈ میں طلب کیے جانے والے ول سمرویل میں مقابلہ ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک دبئی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 دسمبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

ممبئی (آئی ا ین پی)آئی پی ایل 2019، کولکتہ نائٹ

مزید : کھیل اور کھلاڑی