ہربنس پورہ اور سبزہ زار میں غیر قانونی ٹیلی فون گیٹ وے چلانے والے 3ملزم گرفتار

ہربنس پورہ اور سبزہ زار میں غیر قانونی ٹیلی فون گیٹ وے چلانے والے 3ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ہربنس پورہ اور سبزہ زار میں غیر قانونی ٹیلی فون گیٹ وے چلانے والوں کیخلاف کارروائی، تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم محمد عثمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایف آئی اے نے مختلف موبائل کمپنیوں کی سینکڑوں سمیں لیپ ٹاپ دیگر آلات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیااور تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ ملزمان کے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔
ملزم گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -