ایوان صدر، وزیر اعظم ہاؤس قومی اسمبلی بھی خسارے میں ہیں

ایوان صدر، وزیر اعظم ہاؤس قومی اسمبلی بھی خسارے میں ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظوراحمد نے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر ‘ وزیراعظم ہاؤس ‘ سینیٹ اور قومی اسمبلی بھی خسارے میں ہے وزیراعظم پہلے ان کی نجکاری کریں پھر کوئی اور کام کریں انہوں نے تو بڑے بڑے دعوے کئے تھے کہ ہم تو ملکی اداروں کو خسارے سے نکالیں گے لیکن اب ان کے وہ دعوے کہاں گئے اور ان کی تجربہ کار ٹیمیں کہاں گئیں یہ تو کہاں کرتے تھے کہ ہمارے پاس پلان ہیں ملکی اداروں کو خسارے سے نکالنے کے لئے ۔کیا یہ ملکی اداروں کو فروخت کرکے خسارہ کم کریں گے کہاں گئے ان کے وہ دعوے اور وہ پلان قوم ان سے جواب لینا چاہتی ہے ۔

چودھری منظوراحمد

مزید : صفحہ آخر