قومی اداروں کومنافع بخش بنانے کے وعدے کیا ہوئے؟

قومی اداروں کومنافع بخش بنانے کے وعدے کیا ہوئے؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دن رات یہ راگ الاپتی تھی کہ ہم آئیں گے تو ملکی اداروں کو خسارے سے نکال کر ان کو ایک منافع بخش ادارے بنا دیں گے لیکن اب یہ قومی اداروں کو فروخت کرنے کی باتیں کرکے ثابت کررہے ہیں کہ یہ اپنے دعوں میں ناکام ہو چکے ہیں ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں بات چیت کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک ناکام حکومت ثابت ہو چکی ہے ان کے حکومت میں آنے کے بعد یوٹیلٹی سٹورز کے ہزاروں کارکنان کو دھرنا دینا پڑا پنجاب میں بھی کئی محکوں کے لوگ دھرنے پر ہیں یہ بتائیں کہ یہ تو یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے تھے کہ ہم آئیں گے تو ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہا دیں گے لیکن اب ان کے وہ دعوے کہاں گئے اب یہ کیوں عوام کو ڈلیور نہیں کررہے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر