49فیصد پاکستانی پی ٹی آئی حکومت کے حامی ،گیلپ سروے

49فیصد پاکستانی پی ٹی آئی حکومت کے حامی ،گیلپ سروے

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوامی حمایت حاصل کر لی 49 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے بہتر ہے۔گیلپ اینڈ گیلانی کے ایک حالیہ سروے کے مطابق 49 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے بہتر ہے سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب خواتین و حضرات سے یہ سوال پوچھا گیا کہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ موجودہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے بہتر ہے جبکہ بعض لوگوں کے خیال میں خراب ہے آپ کی اس کے بارے میں کیا رائے ہے۔اس سوال کے جواب میں 49 فیصد جوابدہندگان کے مطابق موجودہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے بہتر ہے 27 فیصد جوابدہندگان کے مطابق موجودہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے خراب ہے جبکہ 18 فیصد جوابدہندگان کے مطابق موجودہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت جیسی ہی ہے تاہم چھ فیصد افراد نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کا حالیہ سروے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ اور گیلانی پاکستان کی مدد سے کیا گیا۔ یہ سروے پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی و شہری آبادی کے 1550 مرد خواتین سے 27 اگست تا 3 ستمبر 2018ء میں منعقد ہوا غلطی کے امکان کے تخمینہ شماریاتی طور پر 95 فیصد اعتماد کے ساتھ تقریباً دو سے تین فیصد لگایا گیا ہے۔

گیلپ سروے

مزید : صفحہ آخر