ٹیسٹ سیریز ،کیویز کیخلاف شاہینوں کا نیا امتحان

ٹیسٹ سیریز ،کیویز کیخلاف شاہینوں کا نیا امتحان
 ٹیسٹ سیریز ،کیویز کیخلاف شاہینوں کا نیا امتحان

  


پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہورہی ہے پاکستان کے لئے ٹی ٹونٹی اور ون ڈ ے سیریز کے بعد اب کیوی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی ایک بڑا چیلنج ہے بلاشبہ پاکستان کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے او ر اس کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ اب پاکستان کی ٹیم اسی طرح سے عمدہ کھیل پیش کرے گی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کو آج سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں بہت ٹف ٹائم دے گی اور سیریزاپنے نام کرے گی اس میں کوئی شک نہیں کہ اس سے قبل جب بھی پاکستان کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا ہے

اتنا اچھا کھیل پیش نہیں کیا جتنا اس مرتبہ اس سیریز میں کیا ہے اس کی ایک وجہ یو اے ای کی سرزمین بھی ہوسکتی ہے جہاں پرپاکستان کی ٹیم نے ہمیشہ ہی عمدہ کھیل پیش کیا ہے او ر اب ایک مرتبہ دوبارہ ٹیسٹ سیریزمیں اس بات کا علم ہوگا کہ پاکستان کی ٹیم کتنے پانی میں ہے کیونکہ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کرکٹ اس طرز کی نہیں جیسے اصل کرکٹ ٹیسٹ ہے اور ٹیسٹ میچز میں پانچ دن تک عمدہ کھیل پیش کرنا کسی بھی ٹیم کے لئے ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی بات کی جائے تو انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے اور امید ہے کہ جس طرح سے انہوں نے اب تک عمدہ کپتانی اور اس کے ساتھ ساتھ عمدہ کپتانی کا مظاہرہ کیا ہے

اس کا تسلسل وہ برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے اور عمدہ کھیل پیش کریں گے اس کے علاوہ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی اس وقت مکمل فٹ ہیں اور فارم میں ہیں امید ہے کہ تمام کھلاڑی اس حوالے سے عمدہ پرفارمنس دیں گے اور ٹیم ورک کی وجہ سے ہی پاکستان کی ٹیم عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے بلاشبہ سرفراز احمد میں ایک بہترین کپتان کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں اور اس کو بہت عمدگی کے ساتھ بروئے کار بھی لاتے ہیں اور ایک بھرپور پلان کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں اور ان کو ٹیم کو اپنے ساتھ لیکر چلنے کا بھی فن آتا ہے ایک اچھے کپتان میں جو خوبیاں ہونی چاۂیے وہ سرفرازاحمد میں موجود ہیں پاکستان کی ٹیم نے اب تک تینوں شعبوں میں ہی بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے لئے آسان ٹارگٹ نہیں ہے اوراس سے قبل بھی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جب بھی سیریز ہوئی ہے بہت سخت مقابلہ ہوا ہے

مگر جو جوش و جذبہ اس پاکستانی کھلاڑیوں میں نظرآرہا ہے اس سے قبل دیکھنے میں نہیں آیا پاکستان کی ٹیم کے لئے یہ ٹیسٹ میچ جیتنا بہت ضروری ہے اس ٹیسٹ میں کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان کے لئے اس سیریز میں کامیابی حاصل کرنا اس لئے بھی آسان ہوجائے گا کیونکہ اس جیت کے بعد پاکستان کی ٹیم کو کیوی ٹیم پر نفسیاتی برتری ہوگی اس کا بھرپور فائدہ حاصل ہوگا اب دیکھنا ؒ یہ ہے کہ آج سے شروع اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم کس طرح سے میدان میں اترتی ہے اور پاکستانی کھلاڑی کس طرح سے اس ٹیسٹ میچ میں کھیل پیش کرتے ہیں امید ہے کہ پاکستانی کھلاڑی عمدہ کھیل پیش کریں گے اور پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد اگلے ٹیسٹ میچوں میں بھی عمدہ کھیل پیش کر تے ہوئے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کریں گے ۔

ؒ

مزید : رائے /کالم