بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال،بحریہ آرچرڈ لاہور میں’’بین الاقوامی ذیابیطس‘‘ مہم کا آغاز

بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال،بحریہ آرچرڈ لاہور میں’’بین الاقوامی ذیابیطس‘‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ)بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال، بحریہ آرچرڈ لاہور میں ذیابیطس کا عالمی دن مناتے ہوئے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔شعور کی آگاہی کے لیے فری شوگر کیمپس لگائے گئے اور مرض کی تشخیص و علاج کے بارے میں آگاہی دی گئی۔تقریب میں صحت کے میدان کی نامور شخصیات اور شعبہ طب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔سربراہِ ذیابیطس ڈاکٹر گلشاد حسن نے مرض پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’مرض کے اسباب و اثرات و نقصانات کے متعلق لوگوں کاشعور بیدار کرنے پر زور دیا تاکہ اس بیماری کی روک تھام کے لیے موثر پیش رفت لائی جاسکے‘‘ تقریب میں عوام کی کثیر تعداد نے حصہ لیا اور ماہرین سے سوال و جواب کا سلسلہ جاری کھتے ہوئے مرض سے بچاؤ ، مناسب کنٹرول اور پرہیز کے متعلق معلومات حاصل کی ۔ڈاکٹرز سمیت لوگوں نے بحریہ ٹاؤن کے اس اقدام کو بہت سراہا ۔بحریہ ٹاؤن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جہاں جگر کی پیوند کاری ،کارنیا جیسے نایا ب علاج متعارف کروائے ہیں اسی طرح بین الاقوامی طرز کے پروگرام جو کے خاص دنوں میں منعقد کروائے جاتے ہیں اس کا بھرپور اہتمام کیا جاتا ہے بحریہ ٹاؤن کا میڈیکل شعبے نے ملکی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور عوم کے سستے اور بلامعاوضہ صحت کے حصول کے لیے اقدامات سر انجام دے رہا ہے۔
فری شوگر کیمپ

مزید :

صفحہ آخر -