بابر حیات تارڑ کی جگہ کیپٹن (ر)محمد خرم آغا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تعینات

بابر حیات تارڑ کی جگہ کیپٹن (ر)محمد خرم آغا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تعینات

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کو تبدیل کر کے کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا کو چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تعینات کر دیا۔خرم آغا ایڈمنسٹریٹو سرو س کے گریڈ اکیس کے افسر ہیں اور وہ ایڈیشنل سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی کے طور پر کام کر ریے تھے۔ بابر حیات تارڑ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس سلسلہ میں با ضابطہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

خرم آغا

مزید : صفحہ آخر