اخراجات جمع نہ کرنے والی سیاسی جماعتوں کو انتباہی نوٹس جاری

اخراجات جمع نہ کرنے والی سیاسی جماعتوں کو انتباہی نوٹس جاری

اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن اور پاکستان نے تاحال عام انتخابات 2018ء کے اخراجات جمع نہ کرنے والی سیاسی جماعتوں کو انتباعی نوٹس جاری کردیا،اخراجات کی تفصیلات 24 نومبر 2018ء سے پہلے جمع کروائیں وگرنہ انتخابی نشانات واپس لینے کی کاروائی شروع کردی جائے گئی، انتخابی مہم کے اخراجات ایک لاکھ روپے سے زائد ملنے والنے عطیات اور دینے والوں کے تفصیلات سے الیکشن کمیشن کودستاویزی آگاہی کی ہدایت کی گئی ہے سیاسی جماعتوں کے حوالے سے یہ نوٹس اشتہاری صورت میں اخبارات کو بھی جاری کردیا گیا ہے۔جمعرات کو اخبارات میں شائع سیاسی جماعتوں کے انتخابی اخراجات 2018ء سے متعلق اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان تمام سیاسی جماعتوں کو اطلاع دی جاتی ہے جنہوں نے عام انتخابات 2018ء میں حصہ لیا تھا کہ وہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 211 اور 16 کے تحت کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے دو ماہ کے اندر اندر اپنی انتخابی مہم کے اخراجات عطیات (ایک لاکھ روپے سے زیادہ) دینے والوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کروانے کی پابند ہیں۔ اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو نوٹسز الیکشن کمیشن کی جانب سے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے آخری تنبیہ کی جاتی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں جنہوں نے اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے پاس جمع نہیں کروائی ہیں۔ وہ اپنے اخراجات کی تفصیلات 24 نومبر 2018ء سے پہلے جمع کروائیں وگرنہ الیکشن کمیشن اور پاکستان کے انتخابی نشانات واپس لینے کا اختیار رکھتا ہے۔

اخراجات

مزید : صفحہ آخر