پاکستان کا غزہ میں اسرائیل کے حالیہ حملوں پر اظہار تشویش ، حل کی کوششیں تیز کرنے پر زور

پاکستان کا غزہ میں اسرائیل کے حالیہ حملوں پر اظہار تشویش ، حل کی کوششیں تیز ...

نیویارک (آئی این پی ) پاکستان نے عشروں پرمحیط مشرق وسطی کے دیرینہ تنازعے کے منصفانہ حل کی کوششیں تیز کرنے پرزورد یتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی متعدد قراردادوں کے باوجود انصاف کاپلڑافلسطینی عوام کے حق میں نہیں جھکا، فلسطینیوں کی امیدوں اور امنگوں کو دھچکا پہنچا ،خطے میں مخاصمت اور انتشار کانہ ختم ہونے والاسلسلہ شروع ہوگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی فورتھ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں محصور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے حالیہ حملوں پرگہری تشویش ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی طرف سے متعدد قراردادوں کے باوجود انصاف کاپلڑافلسطینی عوام کے حق میں اب تک نہیں جھکا۔پاکستانی مندوب نے کہاکہ مسئلے کے حل میں پیشرفت نہ ہونے کے باعث فلسطینیوں کی امیدوں اور امنگوں کو دھچکا پہنچا ہے اور خطے میں مخاصمت اور انتشار کانہ ختم ہونے والاسلسلہ شروع ہوگیاہے۔

پاکستان کا اظہارتشویش

مزید : صفحہ آخر