فیس بک میسنجر میں میسج ڈیلیٹ کا فیچر متعارف

فیس بک میسنجر میں میسج ڈیلیٹ کا فیچر متعارف

سیلیکون ویلی(مانیٹرنگ ڈیسک)کمان سے نکلا تیر یا زبان سے نکلی بات کی واپسی تو ناممکن ہے مگر اب کم از کم فیس بک میسنجر پر بھیجے گئے پیغام کو واپس کرنا یا ان سینڈ کرنا ضرور ممکن ہوگیا ہے۔جی ہاں فیس بک نے باضابطہ طور پر میسنجر میں غلطی سے بھیجے گئے پیغامات کو واپس بلانے کا فیچر متعارف کرادیا ہے جسے ریموو فار ایوری ون کا نام دیا گیا ہے۔مگر یہ فیچر ابھی آپ کو فوری طور پر آزمانے کے لیے نہیں مل سکے گا۔فیس بک نے یہ فیچر فی الحال پولینڈ، بولیویا، کولمبیا اور لتھوانیا میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے۔فیس بک کے ترجمان نے فیچر متعارف کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بہت جلد اسے دنیا بھر میں صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اس فیچر میں بہتری کے لیے بھی ابھی کام کیا جارہا ہے، جیسے کسی پیغام کے ڈیلیٹ ہونے کی تاریخ یا پوری تھریڈ کو ہی کسی مخصوص وقت کے بعد ایکسپائر کرنے کا آپشن۔اس فیچر کی بدولت صارفین کو کسی پیغام کو ارسال کرنے کے بعد 10 منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی، مگر ایسا کرنے پر ایک پیغام دوسرے صارف کو نظر آئے گا کہ آپ نے ایک پیغام ریموو کیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر