ڈاکٹر عاصم حسین کی چاق و چوبند حالت میں واک کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

ڈاکٹر عاصم حسین کی چاق و چوبند حالت میں واک کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

کراچی(صباح نیوز) سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی چاق و چوبند حالت میں واک کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی ویڈیو ناظم آباد جم خانہ کی ہے نجی ٹی وی کی جانب سے جاری ڈاکٹر عاصم حسین کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے ٹریکنگ سوٹ پہن رکھا ہے اور وہ تیزی سے واک کررہے ہیں اور ان کے ہاتھ میں کوئی لاٹھی بھی نہیں ہے اور وہ بڑے توانا اور چاک و چوبند نظر آ رہے ہیں واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین جب انسداد دہشت گردی یا احتساب عدالت میں پیش ہوتے ہیں تو انہوں نے ہاتھ میں لاٹھی پکڑ رکھی ہوتی ہے اور سر پر ٹوپی پہن کر رکھی ہوتی ہے اور ہاتھ میں تسبیح ہوتی ہے اور وہ عدالت کو ہمیشہ بتاتے ہیں کہ وہ بیمار ہیں۔

ڈاکٹر عاصم حسین

مزید : صفحہ آخر