اپوزیشن نے30سال ملک کو لوٹا ، غلطیوں پر قوم سے معافی مانگے، فیصل جاوید

اپوزیشن نے30سال ملک کو لوٹا ، غلطیوں پر قوم سے معافی مانگے، فیصل جاوید

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے 30 سال ملک کو لوٹا ہے، غلطیوں پر قوم سے معافی مانگیں، عوام نے عمران خان کو احتساب کرنے کیلئے وزیر اعظم چنا ہے اور ہم عوام کے انتخاب پر پورا اتریں گے،اپوزیشن جتنی بھی کوشش کرے ان کو این آر او نہیں ملے گا،احتجاج کرنا سب کا حق ہے وکلا کی جانب سے توڑ پھوڑ کرنا اور ڈنڈے اٹھانا افسوس ناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہا ؤ س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت بین الاقومی سطح کی اسلام آباد میں رحمتہ للعالمین کانفرنس کرانے جا رہی جس میں پوری دنیا کے علما کو مدعو کریں گے۔

فیصل جاوید

مزید : صفحہ آخر