حانیہ اور کامل کا ’’لال کبوتر‘‘‘ کے نام سے فلم بنانے کا علان

حانیہ اور کامل کا ’’لال کبوتر‘‘‘ کے نام سے فلم بنانے کا علان
 حانیہ اور کامل کا ’’لال کبوتر‘‘‘ کے نام سے فلم بنانے کا علان

  


لاہور(فلم رپورٹر)نوجوان فلم میکرز حانیہ اور کامل نے ’’لال کبوتر‘‘‘ کے عنوان سے فلم بنانے کا علان کیا ہے۔حانیہ اور کامل حال ہی ہاورڈ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آئے ہیں جہاں نے پہلے’نہرگھر‘ کے نام سے پروڈکشن ہاؤس جبکہ اب فلم بنانے ا علان کیا ہے۔اس فلم کی خاص بات یہ ہے اس کے تمام شعبوں سے نوجوان ہی وابستہ ہیں۔فلم کی کہانی علی عباس نقوی نے تحریر کی ہے جبکہ ڈائریکشن کے لئے کمال خان اور زوبیہ انورکو منتخب کیا گیا ہے البتہ فلم کی کاسٹ ابھی منظرعام پر نہیں لائی گئی لیکن فلم کی شوٹنگ شروع کردی گئی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ حانیہ اور کامل حقیقی بہن بھائی ہیں۔

مزید : کلچر