ملائیشیا کیساتھ گہرے تعلقات میں اضافے کے خواہاں ہیں،شاہ محمود

ملائیشیا کیساتھ گہرے تعلقات میں اضافے کے خواہاں ہیں،شاہ محمود

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ملائیشیا سے گہرے تعلقات ہیں، پاکستان ان میں مزید اضافے کا خواہاں ہے، ہماری دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اور تاریخ پر مبنی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملائیشیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دونوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کے متوقع دورہ ملائیشیا سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

شاہ محمود

مزید : صفحہ آخر