چیف جسٹس ثاقب نثار آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرینگے

چیف جسٹس ثاقب نثار آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرینگے

لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار آج 16نومبر کوسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے،اس سلسلے میں مقدمات کی پیشی فہرست جاری کردی گئی ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثاراور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔دورکنی بنچ پنجاب کی 56 کمپنیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں ، پرائیوٹ ہسپتالوں میں مہنگے علاج ، ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی ، سیکرٹری قانون و پارلیمنٹری افیئرز کی تعیناتی سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس سائلین کی ہیومن رائٹس کی درخواستوں پر بھی سماعت کریں گے۔

مزید : علاقائی