عوام کو سول نافرمانی پر اکسانی کا الزام ، وزیر اعظم عمران خان کی اہلیت ہائیکورٹ میں چیلنج

عوام کو سول نافرمانی پر اکسانی کا الزام ، وزیر اعظم عمران خان کی اہلیت ...

لاہو(نامہ نگارخصوصی) لاہورہائی کورٹ میں ایک رٹ درخواست کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان کی اہلیت کو چیلنج کردیاگیاہے۔یہ درخواست لائیرز فاؤنڈیشن فارجسٹس کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس کی مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا آج16نومبر کو سماعت کریں گے ۔درخواست میں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان نے سول نافرمانی کیلئے لوگوں کو اکسایا ،ٹیکس کی عدم ادائیگی اور بیرونی ممالک سے اوورسیز کو پاکستان رقوم نہ بھجوانے پر بھی آمادہ کرنے کی کوشش کی گئی ، عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمینٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بولا اور اسمبلی کے گیٹ توڑے،انہوں نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کئے اورملکی سیاسی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کی ، عمران خان کے یہ اقدامات آئین اور قانون کے تحت جرائم میں شمار ہوتے ہیں۔ان کے خلاف فوجداری قوانین اور آئین کے تحت کارروائی کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 62 ون جی کے تحت نا اہل قراردیا جائے۔

مزید : علاقائی