شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف نظرثانی درخواست کی سماعت ملتوی

شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف نظرثانی درخواست کی سماعت ملتوی

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف دائر نظرثانی کی درخواست کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کی مشترکہ سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔نظرثانی کی درخواست لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس نے دائر کر رکھی ہے۔لائیرزفاؤنڈیشن فار جسٹس کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کو گرفتار کرتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے،انہیں انکوائری کے دو ران وکیل کی خدمات کی سہولت بھی نہیں دی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد کرنے کے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

۔درخواست گزار کا یہ بھی موقف ہے کہ بنیادی درخواست پر فیصلہ پہلے سنایا گیا اور لکھا بعد میں گیاجبکہ اس وقت درخواست گزار وکیل بھی عدالت میں موجود نہیں تھا۔

شہباز شریف گرفتاری

مزید : علاقائی