مبینہ عطائیوں کے دواخانے ڈی سیل کرنے کی درخواستیں مسترد

مبینہ عطائیوں کے دواخانے ڈی سیل کرنے کی درخواستیں مسترد

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مختلف اضلاع کے مبینہ عطائیوں کے دواخانے ڈی سیل کرنے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قاسم رفیق سمیت متعدد شہریوں نے اپنی درخواستوں میں موقف اختیار کیا تھاکہ ہیلتھ کئیر کمشن نے غیر قانونی طور پر ان کے دواخانے سیل کر دئیے ہیں ،عدالت نے قراردیا کہ دادرسی کا مناسب فورم ہیلتھ کئیر کمشن ہے ،درخواست گزاروں کو کمشن سے رجوع کرناچاہیے ،جو قانون کے مطابق درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ کرے۔

درخواستیں مسترد

مزید : علاقائی