رکن قومی اسمبلی معین وٹو کی نا اہلی کیلئے دائر انتخابی عذرداری قابل سماعت فریقین سے دلائل طلب

رکن قومی اسمبلی معین وٹو کی نا اہلی کیلئے دائر انتخابی عذرداری قابل سماعت ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 144سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی معین وٹو کی نا اہلی کے لئے دائر انتخابی عذرداری کے قابل سماعت ہونے کے معاملہ پر دلائل طلب کرلئے ہیں۔یہ انتخابی عذرداری تحریک انصاف کے راہنما میاں منظور احمد وٹو نے دائر کررکھی ہے ۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ معین وٹو آئین کے آرٹیکل 62اور 63 کی شرائط پر پورا نہیں اترتے۔

انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپائے ،معین وٹو کے وکیل نے

انتخابی عذرداری کے ساتھ بیان حلفی کی قانون کے مطابق تصدیق نہ ہونے کا نکتہ اٹھاتے ہوئے استدعا کی کہ انتخابی عذرداری کو ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کیا جائے ،اس پر فاضل ٹربیونل نے فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 22نومبر پر ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی