لیڈی ڈاکٹر کی غفلت ، حاملہ خاتون بچے سمیت جاں بحق

لیڈی ڈاکٹر کی غفلت ، حاملہ خاتون بچے سمیت جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر )تھانہ مصری شاہ کے علاقے میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں حاملہ خاتون بچے سمیت جاں بحق ہو گئی۔ 23 سالہ کرن کو ہیلتھ سنٹر لایا گیا جہاں آپریشن کے دوران اس کی حالت غیر ہو گئی اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ بچے سمیت جانبر نہ ہو سکی ورثا ء نے ڈاکٹر کےِ خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ،تفصیلات کے مطابق مصری شاہ کے علاقے چاہ میراں کی23 سالہ حاملہ کرن کو ڈلیوری کے لیے مقامی کلینک ہیلتھ سنٹر لایا گیا جہاں مبینہ طور پر غلط آپریٹ کے دوران اس کی حالت غیر ہو گئی دوران زچگی کیس بگڑنے پر لیڈی ڈاکٹر نے میو ہسپتال لیجانے کا مشورہ دیا۔جس پر خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون بچے سمیت دم توڑ گئی جس پر ورثا نے ہیلتھ کلینک کے سامنے احتجاج کیا اس دوران ہیلتھ سنٹر کا عملہ تالے لگا کر رفو چکر ہو گیا لواحقین کا کہنا ہے کہ ہیلتھ سنٹر کے ڈاکٹرز کی غفلت سے کرن اور بچہ جان بحق ہوا ہے اس سلسلے میں تھانہ مصری شاہ میں لیڈی ڈاکٹر کے خلاف درخواست دے دی گئی ہے تاہم تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے اہل علاقہ کے مطابق اس کلینک میں دو ماہ میں تیسرا واقعہ ہے جبکہ خاتون کے شوہر نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید : علاقائی