قرض کی عدم ادائیگی،میسرز گوہر موٹرز جیل روڈ کے مالکان کی پراپرٹی نیلام کرنے کا حکم

قرض کی عدم ادائیگی،میسرز گوہر موٹرز جیل روڈ کے مالکان کی پراپرٹی نیلام کرنے ...

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ کورٹ نے میسرز گوہر موٹرز جیل روڈ کے مالکان حبیب احمد اور چودھری سلیم احمد کی پراپرٹی کی نیلامی کا حکم دے دیاہے ۔دونوں ایچ پی ایل اقبال ٹاؤن برانچ کے نادہندہ تھے اور ان کے ذمہ ایک کروڑ 52 لاکھ 66 ہزار روپے کا قرض واجب الادا تھا، بینکنگ کورٹ نمبر 2 نے ان کی جیل روڈ اور وارث روڈ پر 14 مرلہ پراپرٹی کی نیلامی کا حکم دیا ہے۔

، عدالت نے قرار دیا ہے کہ حبیب احمد اور چودھری سلیم احمد کی وارث روڈ پر واقع 12 مرلہ پراپرٹی اور جیل روڈ پر واقع 2 مرلہ پراپرٹی نیلام ہو گی، نادہندگان نے کاروبار کے لئے بینک سے قرض حاصل کیا تھا مگر واپس نہیں کیا،عدالتی حکم کے مطابق 8 دسمبر کو ان کی 14 مرلے کی پراپرٹی کی نیلامی ہوگی۔

مزید : علاقائی