منشیات کیس مجرم عرفان کو3سال قید بامشقت اور20ہزار رپے جرمانہ

منشیات کیس مجرم عرفان کو3سال قید بامشقت اور20ہزار رپے جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت کی خاتون جج ہماعنبرین نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث مجرم عرفان کو3سال قید بامشقت اور20ہزار رپے جرمانے کی سزا کاحکم سنادیاہے جبکہ پہلی بار جرم کا ارتکاب کرنے کے باوجود مقدمہ میں شریک خاتون پروین اختر کو اصلاح کے لئے پروبیشن افسرکے حوالے کردیاہے۔ملزموں عرفان اور پروین اخترکے خلاف 2017ء میں تھانہ گڑھی شاہو میں مقدمہ درج ہواتھا،پولیس کے مطابق ملزموں سے 2130گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔

،فاضل جج نے گزشتہ روز وکلاء وفریقین ے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے ۔دوران سماعت عدالت نے قراردیا کہ خاتون ملزمہ کوپہلی بارجرم کا ارتکاب کرنے پراصلاح کا موقع دیا جا رہا ہے،ملزمہ ایک سال تک اپنے گھر پررہتے ہوئے ماہانہ بروبیشن افسرکے روبرو پیش ہوں گی۔

مزید : علاقائی