مانگا منڈی ، ڈاکوؤں کی خواجہ سراؤں کے گھر لوٹ مار ، تشدد ایک کے بال کاٹ دیئے

مانگا منڈی ، ڈاکوؤں کی خواجہ سراؤں کے گھر لوٹ مار ، تشدد ایک کے بال کاٹ دیئے

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی شہر چوروں ڈکیتوں کے رحم وکرم پر عوام غیر محفوظ پولیس ناکام مانگا منڈی پانچ نامعلوم ڈاکو خواجہ سراؤں کے گھر داخل ہوکر پانچ لاکھ روپے سے زائد کی ڈکیتی کرکے فرار، ایک خواجہ سرا کے بال کاٹ دئیے اور تشدد بھی کیا ،بتایا گیا ہے کہ ملتان روڈ حاجی پارک میں تین لاکھ روپے نقدی اور تین تولے سونا کی بالیاں اتار کر لے گئے خواجہ سرا سونیا نے بتایا کہ علیزہ نامی ہمارے ساتھی پر ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر تشدد کیا اور اس کے بال بھی کاٹ دئیے سونیا اور علیزہ نے بتایا کہ ہم نے تشدد ہونے کا رزلٹ بھی بنوا کر درخواست کے ساتھ لگا کر تھانہ مانگا منڈی میں دے دی مگر تھانہ مانگا منڈی پولیس سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج ہو گیا ہے خواجہ سراؤں نے تھانہ مانگا منڈی پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس اور سی سی پی او لاہور سے انصاف حاصل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اگر انصاف نہ دیا گیا تو احتجاج کا دائرہ بڑھ جائے گا۔

مزید : علاقائی