برکی میں 5افراد کے قتل کا مقدمہ سیشن کورٹمنتقل
لاہور(نامہ نگار)برکی کے علاوہ پھلروان گاؤں میں 5افراد کے قتل کا چالان انسداد دہشت گردی عدالت سے سیشن کورٹ میں بھجوادیاگیاہے، اب سیشن جج لاہور اس کیس کو مزیدسماعت کے کسی ایڈیشنل سیشن جج کوبھجوائیں گے۔پولیس نے چالان میں 6ملزموں کو نامزد کررکھا ہے ،ملزمان میں ذوالفقار، ہیرا، وقار، قدیر سمیت 6ملزم شامل ہیں ،ملزمان پر 5افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام ہے،واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے پھلروان گاؤں میں 5افراد کے قتل میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیا تھا جس پر مقدمہ سیشن عدالت میں منتقل کیا گیا ہے۔