آئی ایم ایف کا بجلی کی قیمتیں بڑھانے اورسبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا بجلی کی قیمتیں بڑھانے اورسبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف)نے بجلی کی قیمتیں بڑھانے، سبسڈی ختم کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے پاور سیکٹر میں تبدیلیوں کا چار سالہ منصوبہ نیپرا کو دے دیا ۔ہیرالڈ فنگر کی سربراہی میں آئی ایم ایف کے وفد کی نیپرا ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی سے ملاقات، اس موقع پر نیپرا کے مختلف شعبوں کے سربراہان بھی موجود ہیں۔ملاقات کے دوران آئی ایم وفد کو پاور سیکٹر کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایم کے وفد کو بجلی کی پیداوار، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے شعبوں کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد نے پاور سیکٹر میں اصلاحات کا چار سالہ منصوبہ نیپرا حکام کے حوالے کیا۔ پلان کے تحت پاکستان کو بجلی کی قیمتیں بڑھانا ہو گا اور پاور سیکٹر کو دی جانے والی سبسڈی بھی ختم کرنا ہوگی۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات 20 نومبر تک جاری رہیں گے۔

آئی ایم ایف/مطالبہ

مزید : صفحہ اول