فلم کی طرح ٹی وی ڈرامے کی بربادی کا سبب اندر کے لوگ ہیں ،انعام خان

فلم کی طرح ٹی وی ڈرامے کی بربادی کا سبب اندر کے لوگ ہیں ،انعام خان
فلم کی طرح ٹی وی ڈرامے کی بربادی کا سبب اندر کے لوگ ہیں ،انعام خان

  


لاہور (فلم رپورٹر)سینئراداکار انعام خان نے کہا ہے کہ فلم کی طرح ٹی وی ڈرامے کی بربادی کا سبب بننے والے باہر سے نہیں بلکہ اندر کے لوگ ہیں جنہوں نے کام کی بجائے مجبوریوں سے سمجھوتہ کرکے ڈرامے کابیڑہ غرق کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ آ ج ڈرامہ تیزی سے پستی کی طرف جارہا ہے صرف گنتی کے چند ایک لوگ اس کو بچانے کی جدو جہد میں مصروف ہیں جبکہ دیگر اس کو ڈبونے کا مکمل پروگرام بنا چکے ہیں ۔انعام خان نے خبردار کر تے ہوئے کہا کہ آ ج بھی وقت ہے کہ اچھے سکرپٹ ‘سنجیدہ اداکاراور ڈائریکٹر زڈرامے کو بہتر بنا سکتے ہیں اگر ہم لوگوں نے غفلت کی تو آ نے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

ا

یک سوال کے جواب میں انعام خان نے کہا کہ اس وقت لاہور اور کراچی دونوں شہروں میں فلمیں بن رہی ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند ہے ۔کراچی میں بنائی جانے والی فلمیں مسلسل اچھا کاروبار کررہی ہیں مستقبل میں مزید بہتری کی امید ہے۔

مزید : کلچر