پنجاب میں سینیٹ کی 2نشستوں پر پی ٹی آئی کامیاب ، مسلم لیگ (ن) کو شکست

پنجاب میں سینیٹ کی 2نشستوں پر پی ٹی آئی کامیاب ، مسلم لیگ (ن) کو شکست

لاہور(جنرل رپورٹر، نمائندہ خصوصی )پنجاب میں سینیٹ کی دو نشستوں پر تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کرلی، مسلم لیگ ن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پنجاب میں سینیٹ کی نشست پر ہونیوالے ضمنی انتخاب میں علامہ اقبال ؒ کے پوتے اور پی ٹی آئی کے ولید اقبال نے مسلم لیگ ن کے سعود مجید جو شکست دے کر جنرل نشست جیت لی، جہانگیر ترین کی بہن سیمی ایزدی نے سائرہ افضل تارڑ کو شکست دیدی اور سینیٹرز منتخب ہوگئے، تحریک انصاف کے ولید اقبال کو 184اور مسلم لیگ ن کے سعود مجید کو 176، سیمی ایزدی کو 183اور سائرہ افضل تارڑ کو 175ووٹ ملے۔جنرل نشست پر 7اور خوا تین نشست پر 9ووٹ مسترد ہوئے، سینیٹ کی دونوں نشستوں کیلئے کل ووٹ 767کاسٹ ہوئے۔خیال رہے سپریم کورٹ نے سعدیہ عباسی کی رکنیت کا لعدم قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھاکہ سعدیہ عباسی کاغذات جمع کراتے وقت دہری شہریت کے حامل تھی اورسعدیہ عباسی اورہارون اختر کی نااہلی کے باعث نشستیں خالی ہوئی تھیں۔

سینیٹ الیکشن

مزید : صفحہ اول