آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ متعارف کروارہے ہیں،فیاض الحسن چوہان

آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ متعارف کروارہے ہیں،فیاض الحسن چوہان
 آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ متعارف کروارہے ہیں،فیاض الحسن چوہان

  


لاہور(فلم رپورٹر)4لاکھ ملکیت کا آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ متعارف کروارہے ہیں،ہر سال 10ہزار فنکار مستفید ہوں گے، فنون لطیفہ سے وابستہ ہر شعبہ کے افراد کو ہیلتھ انشورنس کارڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی،200فنکاروں کے لئے پروگرامز منعقد کئے جائیں گے جن میں پرفارم کرنے پر ان کو ایک ایک لاکھ روپے دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے فنون لطیفہ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔اجلاس میں چیئرمین الحمراء توقیر ناصر،نامور ڈائریکٹر پرویزکلیم،اداکار خالد عباس ڈار ،فلم ڈائریکٹر سید نور،گلوکار حامد علی خان،گلوکار انور رفیع،اداکاراورنگزیب لغاری،مصور غلام مصطفی،راحت نوید مسعود،گلوکارہ حمیرا ارشد کے علاوہ دیگر اہم شخصیات اور ڈائریکٹر آرٹ اینڈ کلچرذوالفقار علی زلفی نے شرکت کی۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیا ض الحسن چوہان نے ادب و ثقافت کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والے لیجنڈ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ملک کے سفیر ہوتے ہیں جو ملکی ترقی اور نیک نامی کے لئے کام کرتے ہیں،ہم ان کو مشکل وقت میں بے یار و مددگار نہیں چھوڑیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں بھرپور اقدام اٹھائے ہیں اور آئند بھی ٹھوس نتائج کے حامل اقدامات کئے جارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بہت کچھ بہتری کی طرف گامزن ہوتانظر آئے گا،الحمراء میں سپاہی مقبول حسین کی زندگی سے ماخوذ ڈرامہ پیش کیا گیا جس کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے، اب ہم جہیز کی لعنت پر آگہی دینے کے لئے ڈرامہ بنانے جارہے ہیں۔

انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شاید آفریدی ہمارا ہیرو ہے کشمیر پورے پاکستان کا ہے،اس موقع پر چیئرمین الحمراء توقیر ناصر نے ادب و ثقافت کے فروغ کے لئے اٹھائے جانے والے اعلیٰ اقدامات پر بھرپور طریقے سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ الحمراء آرٹس کونسل ادب و ثقافت کے جامع پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے تمام تر وسائل برؤکار لا رہی ہے۔

مزید : کلچر