گلوکاری کے شعبہ کو مضبوط بنانے کیلئے حکومتی اقدامات ضروری ہیں ،خلیل حیدر

گلوکاری کے شعبہ کو مضبوط بنانے کیلئے حکومتی اقدامات ضروری ہیں ،خلیل حیدر
 گلوکاری کے شعبہ کو مضبوط بنانے کیلئے حکومتی اقدامات ضروری ہیں ،خلیل حیدر

  


لاہور(فلم رپورٹر ) گلوکارخلیل حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان میں گلوکاری کے شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات ضروری ہیں کہیں گلوکاری کا شعبہ بھی فلم انڈسٹری جیسی مشکلات کا شکار نہ ہو جائے۔ خلیل حیدرنے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں بڑی تیزی کے ساتھ گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگ سامنے آ رہے ہیں جو انتہائی محنت کے ساتھ اپنا نام بھی بنا رہے ہیں ۔

لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس شعبے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر کسی اکیڈمی کا قیام اور اس کیلئے فنڈز مختص کرنا بھی ضروری ہے۔

مزید : کلچر