جنرل قمر جاویدباجوہ کا آرمی سروس کور سینٹرنوشہرہ کا دورہ

جنرل قمر جاویدباجوہ کا آرمی سروس کور سینٹرنوشہرہ کا دورہ

نوشہرہ/راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی سروس کور سینٹر کا دورہ کیا اور میجر جنرل مشتاق احمد فیصل کو آرمی سروس کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے گزشتہ روز نوشہرہ میں آرمی سروس کور سینٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے میجر جنرل مشتاق احمد فیصل کو آرمی سروس کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے ۔سینٹر آمد پر چیف آف آرمی سٹاف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور بعد ازاں سروسز کور کے افسران اور مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زمانہ امن اورآپریشنز کے دوران لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی کے ذریعے کور کے کردار کو سراہا ۔

آرمی چیف/ دورہ

مزید : صفحہ اول