عاصمہ راج کی سالگرہ،قریبی دوستوں اور فیملی کی شرکت

عاصمہ راج کی سالگرہ،قریبی دوستوں اور فیملی کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)معروف ماڈل واداکارہ عاصمہ راج کی سالگرہ گذشتہ روز منائی گئی،قریبی دوستوں اور فیملی کے افراد کی شرکت،تفصیلات کے مطابق عاصمہ راج کی سالگرہ تقریب کا اہتمام ان کی بہن لالی راج نے کیا تھا عاصمہ راج نے بتایاکہ یہ سالگرہ تقریب ان کے لیئے ایک سرپرائز تھا جو ان کی بہن لالی راج نے دیا تھا جس پر وہ ان کی مشکور ہیں۔
اس سالگرہ تقریب میں ان کی فیملی کے افراد اور شوبز سے وابستہ افراد نے شرکت کی جن میں چوہدری عمر،لالی راج،شہباز شوکت ،عائشہ ملک اور اقصیٰ ملک شامل ہیں۔عاصمہ راج نے کہا کہ وہ اتنی پیاری تقریب کا انتظام کرنے پر لالی راج اور تقریب میں شریک ہو کر مبارکباد ،دعائیں اور تحائف دینے پر سب کی شکر گزار ہیں ۔اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔لالی راج نے عاصمہ راج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ عاصمہ راج میری بہن ہونے کے ساتھ ساتھ میری بہترین دوست بھی ہے اس کا سالگرہ منانے کا پروگرام نہیں تھا مگر یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ میں اس کی خوشیاں نہ مناؤں اس لئے میں نے اسے بتائے بغیر تقریب کا اہتمام کیا اور سب کومدعو بھی کیا میں نے سب کو عاصمہ راج سے یہ بتانے سے منع کیا تھا ورنہ یہ سرپرائز نہ رہتا۔لالی راج نے کہاکہ عاصمہ راج میری خوشیاں بھی اسی طرح مناتی ہے اس لئے میں نے بھی اس کی خوشیاں منانے کے لئے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔

مزید :

کلچر -