منی لانڈرنگ ،ایف آئی اے کی تنظیم نو کرنے کا فیصلہ،سمری وزیراعظم کو ارسال

منی لانڈرنگ ،ایف آئی اے کی تنظیم نو کرنے کا فیصلہ،سمری وزیراعظم کو ارسال

کراچی(سٹاف رپورٹر)منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ایف آئی اے نے تنظیم نو کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ ایڈیشنل ڈی جی، ڈائریکٹرز اور انسپکٹرز کی تعداد بڑھانے کے لئے سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ہے۔ماہر افسروں کی کمی کے پیش نظر نئی بھرتیوں کی سمری وزیراعظم کوارسال کر دی گئی۔ قوی امکان ہے کہ سمری منظور کر لی جائے گی۔افسران کی تعداد بڑھنے سے تفتیش اور تحقیقات کا دائرہ وسیع ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق 3ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، 20ڈپٹی ڈائریکٹرز ،22اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور 62انسپکٹرز بھرتی کئے جائیں گے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سینٹرل،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوااور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب کی بھرتی کی جائے گی۔افسران کی تعداد بڑھنے سے بینکوں میں ہونے والی خوردبرد، ہیومن سمگلنگ، سائبر کرائم کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔

ایف آئی اے

مزید : صفحہ اول