جسٹس اطہر من اللہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مقرر، نوٹی فکیشن جاری

جسٹس اطہر من اللہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مقرر، نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) صدر مملکت نے جسٹس اطہر من اللہ کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تقرری کی منظوری دے دی۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے یکم نومبر کو سینئر ترین جج جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ بنانے کی سفارش کی تھی۔8 نومبر کو پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر جسٹس اطہر من اللہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی منظوری دی تھی جس کے بعد معاملہ صدر مملکت کو بھیج دیا گیا تھا۔صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس اطہر من اللہ کی بطور اسلام آباد ہائیکورٹ تقرری کی منظوری دے دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ

مزید : صفحہ اول