شہید ابرار خلیل کوشہدا پیکج دینے کے حوالے سے توجہ دلاو نوٹس خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمع

شہید ابرار خلیل کوشہدا پیکج دینے کے حوالے سے توجہ دلاو نوٹس خیبر پختونخوا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کی ایم پی اے شگفتہ ملک کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق امیدوار ابرار خلیل کو شہدا پیکج دینے کے حوالے سے یوجہ دلاو نوٹس خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمع کیا گیا،توجہ دلاو نوٹس میں ایم پی اے شگفتہ ملک نے موقف اپنایا ہے کہ جنرل الیکشن میں ابرار خلیل نے پی کے 74پشاور سے عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا،جنرل الیکشن کے بعد ابرار خلیل کو پشاور میں بھانجے سمیت بے دردی سے قتل کیا گیا،جس کے بعد شہید کے خاندان اور ورثاء شدید مالی بحران کا شکار ہیں،اسی وجہ سے یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کریں کہ شہید ابرار خلیل کو شہدا پیکج دیا جائے تاکہ غمزدہ خاندان کی حوصلہ افزائی اور مالی امداد ممکن ہو سکے اور ساتھ ہی شہید کے حوالے سے اس ایوان میں اُن کو بحث کی اجازت بھی دی جائے۔