طور خم بارڈر پر کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کا اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری

طور خم بارڈر پر کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کا اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ضلع خیبر (بیورورپورٹ )طورخم بارڈر پر پر کسٹم کلٗیرنس ایجنٹس کا اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری ہے ،امپورٹ ایکسپورٹکی کلئیرنس بند کر دی گئی ایک جانب بارڈر پر جدید کسٹم سسٹم نصب کیا گیا ہے لیکن دوسری جانب اس سسٹم کے چلانے کے لیے انٹرنیٹ اور بجلی کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں پاک افغان بارڈر طورخم پر کسٹم کلیرنس ایجنٹس نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی ہے، کسٹم کلیئرنس ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر زرقیب شنواری کا کہنا ہے کہ تنظیم نے پاک افغان بارڈر پر دوطرفہ تجارت کے کلیرنس سے بائیکاٹ کردیا ہے انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نیشنل لاجسٹک سیل اور کسٹم عملہ دو طرفہ تجارت کے فروغ میں مشکلات پیدا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک جانب بارڈر پر جدید کسٹم سسٹم نصب کیا گیا ہے لیکن دوسری جانب اس سسٹم کے چلانے کے لیے انٹرنیٹ اور بجلی کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہیں زرقیب شنواری نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک انکی ہڑتال جاری رہیگی دوسری جانب پاک افغان بارڈر پر متعین کسٹم کلکٹر ڈاکٹر سید جدون کا کہنا ہے کہ جدید سسٹم کے نفاذ کے بعد دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوا ہے اور اس سسٹم میں مذید بہتری لانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں واضح رہے کہ کسٹم کلیرئینس ایجنٹس کی ہڑتال کے باعث بارڈر پر مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں کھڑی ہیں اور احتجاج کرنے والوں نے چودہ نکات پر مبنی مطالبات کی فہرست پیش کی ہے ۔