محکمہ سماجی بہبود و بیت المال پنجاب راولپنڈی کے تعلیمی ادارے پاک مکتب میں سالانہ سپورٹس گالا شروع ہو گیا ہے

محکمہ سماجی بہبود و بیت المال پنجاب راولپنڈی کے تعلیمی ادارے پاک مکتب میں ...

راولپنڈی (سٹی رپورٹر) محکمہ سماجی بہبود و بیت المال پنجاب راولپنڈی کے تعلیمی ادارے پاک مکتب میں سالانہ سپورٹس گالا شروع ہو گیا ہے ۔کھیلوں کے سالانہ مقابلوں میں پاک مکتب کے طلباء و طالبات کرکٹ ،والی بال ،بیڈ منٹن،سائیکل ریس، سکپنگ،روپ پلنگ ،باسکٹ بال ،نیٹ بال،ہینڈ بال،سپون ریس،کبڈی اور دیگر رنگارنگ تفریحی مقابلوں اور پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفےئر نبیلہ ملک نے کھیلوں کے سالانہ مقابلوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پاک مکتب میں نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کو کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے بھرپور مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ جن سے ان کی ذہنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو جلا ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود کے اداروں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں اساتذہ کا کردار قابل تحسین ہے۔تین روزہ سالانہ کھیلوں کے مقابلوں میں بچوں نے جو ش و خروش کے ساتھ شرکت کی جن کی کارکردگی کو سکول کے طلباء وطالبات نے پر زور تالیوں سے سراہا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر