ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے:عنایت الحق

ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے:عنایت الحق

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کے مرکزی رہنما پیرسیدعنایت الحق شاہ سلطانپوری نے کہا ہے کہ 25نومبر کو راولپنڈی میں شہداء ختم نبوت فیض آباد کے عرس کا اہتمام کیا جائے گا بروز اتوار دن 12بجے لیاقت باغ کے باہر مرکزی قائدین کا استقبال کیا جائے گا بعد ازاں جلوس کی شکل میں لیاقت باغ سے فیض آباد تک پر امن مارچ ہو گا اور شہداء کی یاد گار پر پھول چڑھائے جائیں گے تمام کارکن با وضو ہو کرقرآن پاک اور درود شریف کا وردکرتے شریک ہوں، شدت پسندی کے حوالے سے قوم نے دوہرا معیار اختیار کیا ہوا ہے اگر ہم اپنی عزت کا دفاع کریں تو غیرت ہے اور رسول اللہ ﷺ کی ناموس کا دفاع کیا جائے تو اسے شدت پسندی کہا جاتا ہے جبکہ ہمیں یہ جان لینا چایئے کہ اس جہان فانی میں رسول اللہ ﷺ سے بڑھ کر کسی عزت نہیں ہے۔ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ابدالی کالج مصریا ل روڈ ڈھوک سیدا ں میں منعقدہ ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے فلور پر پی ٹی آئی کی خاتون ممبر عاصیہ حدید کی تقریر جس میں اسرائیل کو ریاست تسلیم کرنے کا کہا گیا ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ، تحریک لبیک پاکستان دہشت گرد تنظیم نہیں ہے نہ اس کو دہشت گرد تنظیموں سے جوڑا جائے ہم نے ملک میں کبھی افتراتفری کی کیفیت نہیں پیدا کی ہم دہشت گردوں کے خلاف ہیں نہ ان کی حمایت کی نہ کرتے ہیں بلا جواز انتظامیہ کارکنان کو حراساں نہ کرے پیپلز پارٹی نے محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر پورا ملک جلا کر رکھ دیا اور پی ٹی آئی نے 126دن کے دھرنوں میں پارلیمنٹ پر حملہ کیا لیکن آج تک ان پر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا جبکہ تحریک لبیک نے اقتدار یا کسی سیاسی مقاصد کیلئے دھرنے نہیں دیئے آپؐ کی ناموس کیلئے دھرنے دیئے اگر یہ جرم ہے تو نبی کریم ﷺ کی عزت و ناموس کیلئے کرتے رہیں گے موجودہ حکمرانوں کو مسلم لیگ کی سابقہ حکومت کی ذلت سے سبق سیکھنا چایئے اور اس ڈگر پر نہ چلیں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔پیر عنایت الحق شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شر انگیز پوسٹیں شیئر کی جا تی ہیں ان پوسٹوں میں علماء مشائخ ، پاک فوج، اور دیگر اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ان پوسٹوں سے تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں اورقیادت کا کوئی تعلق نہیں ہے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ایسا کیا جارہا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ہم پاک فوج سمیت تمام اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ ایسی پوسٹوں پر یقین نہ کریں ۔ اس موقع پر قاری ابرارحسین رضوی ،مولانا محمد عبداللطیف قادری،ناظم اعلیٰ اسلام آباد چوہدری رضوان احمد سیفی، ملک جاوید اعوان،مرزا عثمان،صاحبزادہ مشتاق احمد،جی ایم شہزاد ، پیرمحمد قاسم سیفی، ملک عبدالروف ، حاجی محمد رمضان اعوان ،راجہ وسیم سیفی،حافظ محمد ادریس،قاضی عبدالخبیر،ملک اظہرآفتاب،ذولفقار رضوی، حفیظ الرحمن،حاجی محمد محفوظ، پیر عبدالطیف طیب، پیر ظہور شاہ، چوہدری قربان علی،ظاہر اعوان، حاجی طاہر محمود چوہدری،قاری عبدرازق حسین سیالوی ،پروفیسر کامران اسلم، قاری رفیع اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر