رسول کریم ؐ کی آمد کا جشن حقیقی عید سعید ہے:محمد عارف عباسی

رسول کریم ؐ کی آمد کا جشن حقیقی عید سعید ہے:محمد عارف عباسی

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کے وفد کی صدر ندیم شیخ کی قیادت میں چےئرمین آرڈی اے محمد عارف عباسی سے ملاقات ،چےئرمین آر ڈی اے محمد عارف عباسی کی جشن آمد رسول ؐ کے مرکزی جلوس کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی ،جلوس کے روٹ پر تمام سڑکوں پر تعمیراتی کام فوری مکمل کرنے کی ہدایات جاری ،جلوس کے تمام روٹ پر صفائی کے بھی اعلیٰ انتظامات کے لئے احکامات جاری کر دےئے گئے ۔ مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کے وفد میں صدر ندیم شیخ ، جنرل سیکرٹری ابرار احمد شیخ ،سینئر نائب صدور فواد حسین بٹ ،فرحان شیخ ،نائب صدر عاصم اللہ قریشی ، جوائنٹ سیکرٹری کاشف رسول ، فنانس سیکرٹری حافظ عثمان ضیائی ،سیکرٹری نشر و اشاعت غلام علی خان ، مرکزی نعت خوان نظام الدین خلجی و دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر محمد عارف عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رسول کریم ؐ کی آمد کا جشن حقیقی عید سعید ہے اور اس پر جتنی بھی خوشی منائی جائے وہ کم ہے ۔ مرکزی جلوس کے انتظامات کے حوالے سے کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی اور مثالی انتظامات کئے جائیں گے ۔مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی نے جن امور کی نشاندہی کی ہے اس پر فوری احکامات جاری کر دےئے گئے ہیں اور مکمل عمل دراآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔ صدر ندیم شیخ نے چےئرمین آر ڈی اے عارف عباسی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ جشن آمد رسول ؐ کے سلسلے میں تعاون کرنے والے تمام محکمے اور ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں ،مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی انتظامیہ کے ساتھ مل کر جشن آمد رسول ؐ اور مرکزی جلوس کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر