تحریک انصاف عوام سے کئے گئے تما م وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا ئے گی

تحریک انصاف عوام سے کئے گئے تما م وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا ئے گی

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی کینٹ کے راہنما خالد خان جدو ن نے کہاکہ پاکستا ن تحریک انصاف عوام کو بہترین صحت تعلیم اور بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات فراہم کریگی معاشی بحران سے نکلنے کے بعد پاکستان کے سنہر ی دور کاآغاز ہوگا بیرونی قرضے اور عیاش سابق حکمرانوں کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے ملک کر درپیش بحران حل کرنے کیلئے پوری قوم وزیر اعظم عمران خا ن کیساتھ کھڑی ہے پاکستان تحریک انصاف عوام سے کئے گئے تما م وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا ئے گی جمہوری روایات میں روڑے اٹکانے والوں کو ناکامی ہوگی اپنے بیان میں خالد خان جدو ن نے کہاکہ انٹرپارٹی الیکشن نظریاتی کارکنوں کی آواز ہیں پارٹی کیلئے خدمات سر انجام دینے والوں کو پارٹی کیلئے مزید خدمت کا موقع دینا چاہیے .

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر