چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس کل نشترپارک سے برآمد ہوگا

چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس کل نشترپارک سے برآمد ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انجمن امامیہ کراچی کے زیر اہتمام 70واں سالانہ مرکزی جلوس چپ تعزیہ کل (ہفتہ)17نومبر، 8ربیع الاول بعد نماز فجر نشترپارک سے برآمد ہوگا اور مقررہ راستے سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں اختتام پزیر ہوگا جس کی قیادت انجمن کے جنرل سیکریٹری امتیاز حسین کی کریں گے انجمن کے ترجمان حسنین عباس کے جاری ایک اعلامئے کے مطابق جلوس کے اختتام کے بعد حسینیہ ایرانیاں میں الوادعی مجلس سے علامہ سید علی کرار نقوی خصوصی خطاب فرمائیں گے جس میں تمام مومنین و مومنات سے بھرپور شرکت فرمائیں گی۔ علاوہ ازیں امتیاز حسین نے حکومت سے 8ربیع الاول کے جلوس چپ تعزیے کی مربوط سیکورٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چپ تعزیہ کا قدیمی جلوس کراچی میں گزشتہ ستر سال سے رونق افروز ہورہا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر