عدالت نے سابق سینیٹراحمد علی کی گرفتاری ہفتے تک روک دی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسدادہشتگردی کی خصوصی عدالت میں خدمت خلق فانڈیشن منی لانڈرنگ سے متعلق سماعت،عدالت نے سابق سینیٹراحمد علی کی گرفتاری ہفتے تک روک دی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں خدمت خلق فاونڈیشن منی لانڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جہاں سابق سینیٹر احمد علی عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ عدالت نے تفتیشی افسر کو کیس فائل کے ساتھ ہفتے کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر کا موقف سننے کے بعد کارروائی کو آگے بڑھائیں گے،عدالت نے سابق سینیٹر کی گرفتاری ہفتے تک روک دی،ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے سابق سینٹراحمدعلی پرالزام ہے کہ انہوں نے کروڑوں روپے منی لانڈرنگ کی، مقدمے میں بانی ایم کیو ایم سابق سینیٹر بابر غوری و دیگر مفرور ہیں