بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا،چیف سیکرٹری

بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا،چیف سیکرٹری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں بس ریپڈ ٹرانسپورٹ کی کامیابی سے دیگر سر ما یہ کا رو ں کا اعتماد بحال ہوگا جس سے صوبے کے دیگر شہروں میں بھی ٹرانسپورٹ کے منصوبے شروع کئے جائیں۔ یہ بات آج چیف سیکریٹری سندھ نے عالمی بینک کے 3 رکنی وفد کے ساتھ ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں کراچی بس ریپڈ ٹرانسپورٹ، یلو لائن اور ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں پر بریفننگ دی گئی۔ ملاقات میں چیف سیکریٹری نے کہا کہ ورلڈ بینک نے سندھ کی ترقی کے لئے منصوبوں میں معاونت کی ہے۔ انہونے کہا کہ بس ریپڈ ٹرانسپورٹ کی کامیابی سے دیگر سر ما یہ کا رو ں کا اعتماد بحال ہوگا۔ بس ریپڈ ٹرانسپورٹ، اورینج لائن، گرین لائن اور یلو لائن کے آغاز سے عوام کو سستی اور اسان ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جاسکے گی۔ سندھ حکومت ورلڈ بینک کے تعاون سے کراچی کے شہریوں کو جدید سفر کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہونے کہا کہ کراچی میں ٹریفک مینجمنٹ کے اداروں کو بھی فعال کیا جا رہا ہے۔ عالمی بینک کے وفد نے سندھ حکومت کی ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بڑھتی ہوئی ترجیحات کو سراہا۔ عالمی بینک کے وفد میں اولائیور لیبر, سینیئر ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ سید داہداح اور حسن افضال زیدی شامل تھے۔