عبدالعلیم خان کی سیمیں ایزدی اور ولید اقبال کو سینیٹر منتخب ہونے پرمبارکباد

عبدالعلیم خان کی سیمیں ایزدی اور ولید اقبال کو سینیٹر منتخب ہونے پرمبارکباد

لاہور(جنرل رپورٹر ) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے تحریک انصاف کے نامزد کردہ سیمیں ایزدی اور ولید اقبال کو سینیٹر منتخب ہونے پرمبارکباد دی ہے ،انہوں نے کہا کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کا گٹھ جوڑ کسی کام نہیں آیا اور تحریک انصاف کو ایک بار پھر کامیابی حاصل ہوئی ہے ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیمیں ایزدی اور ولید اقبال سینٹ میں پنجاب کی بھرپور نمائندگی کریں گے اور عمران خان کے ویژن کو آگے لے جانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

مبارکباد

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر