ڈیرہ ،پولیس کی کارروائی 4 گرفتار منشیات برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان( بیور روپورٹ)سٹی ‘نواب اوریارک پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران ساڑھے تین کلو سے زائد چرس برآمدکرکے 4منشیات فروش گرفتارکرلیے‘الگ الگ مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ظہوربابر آفریدی کی ہدایت پرسٹی پولیس نے ایس ایچ اومحمدجاوید مروت کی قیادت میں مسگراں گیٹ اورمحلہ جوگیانوالامیں اوریارک پولیس نے ایس ایچ اومحمدرمضان کی قیادت میں دربار سدرہ شریف کے قریب جب کہ نواب پولیس نے ایس ایچ او گل حمید کی قیادت میں رحمانی خیل کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 3.535کلوگرام چرس برآمدکرکے 4منشیات فروش گرفتارکرلیے اوران کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔