سادہ لوح افراد کو انعام کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا نوسر باز گروہ گرفتار

سادہ لوح افراد کو انعام کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا نوسر باز گروہ گرفتار

پشاور (کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پوش علاقوں میں سادہ لوح افراد کو انعام کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے نوسر باز گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان جعلی لاٹری کے ذریعے قیمتی گھریلو سامان دکھا کر لاٹری میں ہیر پھیر کرکے سادہ لوح عوام کو بھاری رقوم سے محروم کر تے تھے ملزمان کے قبضہ سے انعامی اشیاء اور ایک سوزوکی پک اپ تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ گلبہار کو عوامی شکایات موصول ہوئیں تھیں کہ چند نوسرباز سادہ لوح عوام کو لاٹری کا لالچ اور انعام کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم ہتھیانے میں مصروف ہیں اطلاع پر ایس ایچ او گلبہار نورحیدر نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے شیخ آباد پہنچ کر جعلی انعامی لاٹری کے ذریعے سادہ لوح عوام سے رقم بٹورنے میں مصروف عمل پانچ ملزمان نور رحمان ولد گل مراد، اکبر علی ولد نذر گل ، رومان ولد عبدالنصیر، عبد العزیز ولد بسم اللہ جان ساکنان پہاڑی پورہ اور روح اللہ ولد حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں سستی گھریلو اشیاء، پنکھے، استری اور دیگر سامان کے ساتھ ساتھ ایک سوزوکی پک اپ گاڑی بھی تحویل میں لے لی ملزمان نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران جعل سازی ، دھوکہ دہی اور انعام کا جھانسہ دے کر سادہ لوح عوام کو لوٹنے اور ان سے پیسے بٹورنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے ۔اسی طرح ایک اور اہم کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ گلبہار نور حیدر خان نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گلبہار میں واقع تعلیمی ادارے ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کے قریب سے ایک منشیات فروش مبارک ولد صادق علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس بر آمد کر لی ہے ملزم نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران اعتراف کر تے ہوئے اندرون شہر اور تعلیمی اداروں کے قرب و جوار میں منشیات فراہم کرنے کا انکشاف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر