مٹہ ،ٹریفک کے مختلف حادثات میں بچے سمیت 2 جاں بحق ،7 زخمی

مٹہ ،ٹریفک کے مختلف حادثات میں بچے سمیت 2 جاں بحق ،7 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ ( نمائندہ پاکستان) مٹہ ٹریفک کی متعدید واقعات میں ایک بچے سمیت دو افراد جان بحق سات زخمی دو کی حالت تشویشناک مٹہ ہسپتال سے سیدو شریف ہسپتال منتقل لاشوں کو مٹہ ہسپتال لانے کی بعد ورثاء کی حوالے کی گئی پولیس نے رپورٹ درج کی تفصیلات کی مطابق مٹہ میں ٹریفک کی دو مختلف حادثات میں ایک بچے سمیت دو افراد جان بحق ہوئی جبکہ سات زخمی ہوئے پہلا واقعہ مٹہ دارمئے کی قریب اس وقت ہوا جب ایک موٹرسائیکل سوار مسمی الیاس ولد اسماعیل سکنہ کالاکوٹ موٹر سائیکل کو سڑک کی کنارے حفاظتی پشتے سے ٹکرا کر نیچے گہرے کھائی میں گر گیا جس وہ شدید زخمی ہوا اور دوسرا ساتھی سڑک کی اوپر رہ کر زخمی ہوا دریں اثناء شدید زخمی شخص کو مٹہ ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا دوسرا واقعہ مٹہ ارکوٹ میں اس وقت ہوا جب ایک فلائینگ کوچ جو ڈارئیور مسمی صاحب زادہ ولد علی حیدر سکنہ برشور چلاتے تھے نے سکول جانے والی جماعت ادنے ٰ کی نو سالہ بچے مسمی محمد نعیم ولد ظاہر خان کو ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر جان بحق ہوا دریں اثناء دونوں لاشوں کو مٹہ ہسپتال لانے کی بعد ورثاء کی حوالے کی گئی ٹریفک واقعات میں سات دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جس میں دو کی حالت زیادہ تشویشناک ہونے کی وجہ سے مٹہ ہسپتال سے سیدو شریف ہسپتال منتقل کی گئی پولیس نے رپورٹ درج کی ادھر اطلاع ملتی ہی ضلعی کونسل میں اپوزیشن لیڈر احمد خان ضلعی یوتھ کونسلر عدنان خان اور دیگر مٹہ ہسپتال کی یمرجنسی پہنچ گئے اور متاثرہ خاندانوں کیساتھ دلی ہمدردی کی وہ متاثرہ خاندانوں کیساتھ موجود رہے